صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار

پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کوشوہر سمیت گرفتار کرلیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کو شوہر سمیت لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پولیس کی بھاری نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی،اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض کو بھی حراست میں لیا گیا۔
صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔
مقدمہ 8فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انویسٹی گیشن اسلامپورہ پولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پوپ لیو باقاعدہ کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ بن گئے