ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال

ٹانک، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال جاری

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے جسے ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔
سنیٹیشن، واٹر سپلائی اور پینشیرز کے ملازمین پانچ مہنوں سے تنخواہیں بند ہیں، ملازمین فاقوں پر مجبور گھروں میں چھولے ٹھنڈے ہوگئے، اس موقع پر مظاہرین نے نئے تعینات ہونے والے ٹی ایم او کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے، اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ ہڑتال اس وقت جاری رہے گی جب تک تنخواہیں نہ مل جاہیں، ہڑتال کی وجہ سے محلوں اور گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

مزید پڑھیں:  آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ