9ویں جماعت کا طالب علم ٹریفک

چارسدہ میں 9ویں جماعت کا طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں 9ویں جماعت کا طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئِی۔
ذرائع کے مطابق کاشف اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پیپر کے لئے جا رہا تھا، کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئے، موٹر سائیکل پر دونوں دوست شدید زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد دونوں کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، لیکن کاشف نامی زخمی ہسپتال میں زخموں کو تاب نہ لا کر چل بسا۔

مزید پڑھیں:  بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد