ویب ڈیسک: اسپارکو نے ذی القعدہ کے چاند بارے پیشگوئی کرتے ہوئے ملک میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بھی بتا دیا ۔
اسپارکو کے مطابق ذی القعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش رات بارہ بج کر 31منٹ پر ہو گئی ہے، آج غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریبا 18 گھنٹے اور 51منٹ ہوگی۔
اسپارکو نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53منٹ ہونے کی توقع ہے، آج ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
اگر چاند آج نظر آتا ہے تو شوال 29 دن کا ہو گا اور ذی القعدہ اگر 30 یوم کا ہوا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کی توقع ہے اگر ذی القعدہ بھی 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو عید چھ جون کو ہو سکتی ہے۔
ذی القعدہ کا چاند اگر آج نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی پھر 7 جون یا پھر 8 جون کو ہو سکتی ہے۔
