زبیر خان کی اپنی ہی حکومت پر تنقید

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس:پی ٹی آئی کے رکن زبیر خان کی اپنی ہی حکومت پر تنقید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی زبیر خان نے توجہ دلا نوٹس پیش کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی ہے ۔
رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان کا کہنا تھا کہ الائی بٹگرام کے ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے برابر ہے، 26 ڈاکٹرز کے بجائے اسپتال میں صرف 2 ڈاکٹرز ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے زبیر خان نے اسمبلی فلور پر بتایا کہ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر نہیں۔
اس موقع پر صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، ہمارا مقصد دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کو مظبوط کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد: گھر میں آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق