ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اعلان کے مطابق عارضی جنگ بندی 8 مئی سے 11مئی تک ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اور ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔
گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دعوی کیا تھا کہ روسی افواج نے یوکرین سے ملحقہ سرحدی علاقہ کرسک کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی روس کی عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اور دیگر متنازع علاقوں میں مزید پیش قدمی کے لیے راہ ہموار کریگی۔
