ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ دوران پور کے مکینوں نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق دوران پور کے رہائشی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف نکل آئے اور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طورپر بند کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 18گھنٹوں سے زائد کی بجلی بندش سے شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں پانی نا پید ہوچکا ہے جبکہ خواتین کے ساتھ ساتھ سکول جانے والے بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ پیسکو اور واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیںبصورت دیگر حالات کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی ۔
