بھارت پاکستان میں فوجی دراندازی

بھارت پاکستان میں فوجی دراندازی کر سکتا ہے ، وزیردفاع کا انکشاف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان میں فوجی دراندازی کرسکتا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فوجی دراندازی کسی بھی وقت متوقع ہے، صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے عوامی دبائو اور اندرونی سیاسی مجبوریوں کے باعث کوئی جارحانہ قدم اٹھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔کشمیر پر دونوں کے درمیان پہلے بھی دو جنگیں ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھر میں چور سرگرم، متعدد شہری نقدی و موٹرسائیکل سے محروم