ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے بیگوخیل میں دہشتگردوں اور امن کمیٹی میں جھڑپ کا واقعہ رونما ہوا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور امن کمیٹی میں جھڑپ کے دوران ایک مقامی شخص شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ لگنے سے گندم کے دو ڈھیروں میں بھی آگ لگ گئی، جبکہ یہ جھڑپ ایک گھنٹے جاری رہی، اس دوران دہشت گردوں نے خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ بیگوخیل ایم این اے شیر افضل مروت کا آبائی گاؤں ہے۔
