آستین کے سانپوں کیخلاف کارروائی کریں

قاضی انور ! آپ آستین کے سانپوں کیخلاف کارروائی کریں، علی امین گنڈاپور کی ہدایت

ویب ڈیسک: انصاف لائرز فورم میں دھڑے بندی واختلافات خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قاضی انور کو فری ہینڈ دیدیا، اس وقت انصاف لائرز فورم دھڑے بندی کا شکار ہے۔ پشاور ہائی کورٹ انتخابات میں دھڑے بندی کی وجہ سے انصاف لائرز فورم انتہائی اہم جنرل سیکرٹری کا عہدہ ہار گئی جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے قاضی انور کو ہدایت کی ہے کہ آستین کے سانپوں کیخلاف کارروائی کریں۔
ذرائع کے مطابق ہار کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے قاضی انور نے کمیٹی قائم کردی ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کا تعین بھی کیاجائیگا اور ان کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔
جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی میں ملک سمیع اللہ جان بلال خلیل عبدالقیوم مروت اور عالم خان ادینزئی شامل ہیں کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی اور کمیٹی کی رپورٹ پر انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس صورتحال میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ کو ہدایت کی گئِی ہے کہ وہ آستین کے سانپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  نور مقدم قتل کیس پر عدالت کا آج ہی فیصلہ کرنے کا عندیہ