پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر

ایل اوسی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا

ویب ڈیسک: ایل او سی کیخلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تاہم ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرایا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا، تب سے بارڈر پر کشیدگی پائی جاتی ہے.

مزید پڑھیں:  باجوڑ: حوالدار الیاس کے گھر کے مین گیٹ پر دھماکہ، جانی نقصان ندارد