ویب ڈیسک: صیہونی بربریت رکنے میں نہیں آ رہی، حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے باعث غزہ میں 5 بچوں سمیت مزید 44فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونیوں نے اب غزہ پر ڈرون حملے شروع کر دیئَے، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت مزید 44فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ علی الصبح جاری ہوا، اس دوران جو سامنے آیا اس پر بارود بسا دیا گیا۔
ان تازہ واقعات کے دوران بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جب کہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں خواتین بھِی نشانہ بنیں، دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکا کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانےکا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
