ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا

امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا

ویب ڈیسک: یمن کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا، اس حوالے سے امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا۔
امریکن بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
امریکی بحریہ کے مطابق طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ یاد رہے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی بجٹ میں بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں