ویب ڈیسک: ترک صدر طیب رجب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال سنگین ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لائے، ان کا یہ اقدام خطے کیلئَے بہترین ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بیان سامنے آگیا، ترک صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔
ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال سنگین ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا ہر موقع پر یہ مؤقف رہا ہے کہ ہم اپنے خطے اور اس سے باہر نئے تنازعات نہیں چاہتے۔
