ویب ڈیسک: خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارت نے فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے فرانس کیساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا، 63 ہزارکروڑ بھارتی روپے مالیت کے اس معاہدے میں سنگل اور ٹو سیٹر دونوں اقسام کے طیارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔
معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 رافیل طیاروں کے لیے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا، بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہے جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرے گی۔ فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔
یاد رہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارت نے فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔ ان کے اس اقدام سے ان کے عزائم صاف ظاہر ہوتے ہیں، اسی صورتحال کو دیکھ کر عالمی رہنما معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
