ڈی آئی جی سجاد خان نے

بنوں، نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی سجاد خان نے چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی سجاد خان نے چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائن پہنچنے پر ڈی پی او بنوں، تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران نے استقبال کیا۔
اس موقع پر بنوں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او بنوں کو سلامی پیش کی، نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی سجاد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء بنوں پولیس کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر میں سٹاف کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز پرائمری سکول بند