ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اقوام متحدہ متحرک ہو گیا، ادارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل میں کہا کہ ہراس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تناؤ میں کمی اور بات چیت دوبارہ شروع ہو۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس سلسلے میں کہا کہ مشکل ترین مسائل بھی معنی خیز اور مثبت بات چیت سے حل کئے جاسکتے ہیں، کشیدگی کو روکنے کیلئے دونوں ممالک انتہائی تحمل سے کام لیں۔
