400 پوائنٹس سے زائد گھٹ گئے

سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 400 پوائنٹس سے زائد گھٹ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان پایا گیا، اس دوران 400 پوائنٹس سے زائد گھٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان پایا گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد گھٹ گئے، جس سے سرمیہ ڈوبنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے، جس کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ کاروباری حلقوں نے مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  برطانوی سرجن نے غزہ میں انسانیت بچانے کیلئے اپیل کر دی