ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 16رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی ضمانت منظور ہونے والے پی ٹی آئی رہنماوں میں فیصل جاوید، اعظم سواتی، شاندانہ گلزار، افتخار مشوانی، نادیہ خٹک، قاسم علی شاہ، مینا خان آفریدی اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے والے تحریک انصاف کے 16 رہنماوں میں طفیل انجم، خدیجہ شاہ، آصف خان، عبدالغنی، روف عمران، ذوالفقار علی، محمد نواز اور مرتضی ترکئی کے نام بھی شامل ہیں۔
