بنوں یونیورسٹی ملازمین کی ایڈہاک ریلیف

بنوں یونیورسٹی ملازمین کی ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال

ویب ڈیسک: بنوں یونیورسٹی ملازمین کی ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، اس حوالے سے مین کیمپس میں ایڈ منسٹریشن بلاک کے سامنے سینکڑوں ملازمین نے دھرنا دیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس ہماری تنخواہوں سے کٹوتی ہے، کوئی اضافی فنڈز نہیں، تمام جامعات نے مالی خسارے کے باوجود ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جامعہ بنوں کے پاس دس کروڑ روپے سے زائد فنڈز موجود ہونے کے باوجود گزشتہ چھ ماہ سے بقایاجات نہیں دے رہے، کلاسز، ٹرانسپورٹ اور دفتری امور متاثر جبکہ امتحان بدستور جاری رہا۔ یاد رہے کہ بنوں یونیورسٹی ملازمین کی ایڈہاک ریلیف الاؤنس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے.

مزید پڑھیں:  رستم میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او کا بیٹا جاں بحق