ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں ترجمان تربیلہ ڈیم نے کہا ہے کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 28 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1430.59 لیول ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 44400کیوسک جبکہ اخراج 45000 کیوسک ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 7 یونٹ بند ہیں، جبکہ 10پیداواری بجلی کے یونٹ سے1306میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1430.52سے ہیں اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کے پاور ہاوس میں لگے17 پیداواری یونٹ 4888میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
