ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں ویلج کونسل خٹک بانڈہ کے عوام نے امن مارچ شروع کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ خٹک بانڈہ پر توغ سرائے کے عوام نے ایک ماہ راستے بند کئے، جس سے خٹک بانڈہ کے ہزاروں خاندان محصور رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے ایک ماہ ہمارے لئے راستہ نہیں کھولا، اب ہم احتجاجی مارچ کر کے مین ہائی وے کو بند کریں گے۔
