دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

ہری پور، دریا میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے دریاٸے ہرو ترناوہ پل کے نیچے نہاتے ہوٸے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 نے نعشیں نکال لیں، ڈوبنے والوں کی شناخت حامد علی اور فاروق علی کے نام سے ہوٸی، بعد ازاں پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلٸے ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا تعلق اٹک کے گاٶں اکھوڑی سے تھا، خانپور ہزارہ تھانہ خانپورپولیس نے قانونی کارواٸی کاآغازکردیا۔ یاد رہے کہ دریا میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بڑے مالی سکینڈل کا انکشاف، سامان خریداری میں ہیرپھیر