فالس فلیگ آپریشن کا نزلہ سربراہ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا نزلہ سربراہ ناردرن کمانڈ پر آ گرا

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا نزلہ سربراہ ناردرن کمانڈ پر آ گرا، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کرا دی گئی۔
مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا نزلہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر گر گیا، بھارتی حکومت نے آپریشن کی ناکامی کے بعد جنرل کمار کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ اب ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی حکومت نے پہلگام آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار ناردرن کمانڈ کو قرار دیتے ہوءے آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی کا بھی انہیں ہی ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔ پہلگام میں بھارتی فوج کی قیادت کی ناکامی کے باوجود 7 لاکھ فوجی، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز موجود تھیں، مگر بھارتی فوج مکمل طور پر آپریشن میں ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جس پر مودی سرکار کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا، اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اسلحے کی بھرمار، مختلف وجوہات کی بنا پر 658 افراد قتل، رپورٹ