ڈی ایس پی کی گاڑی کے

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، یہ واقعہ تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے پہنچنے کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوامیں ایک اور بڑاسکینڈل،اربوں روپےکی زائد ادائیگیوں کا انکشاف