ویب ڈیسک: پہلگام واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی کا عمل بھی ٹائٹ کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔ دوسری طرف بھارتی ایئر لائنز پر پابندی بھی عائد ہے، مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی، اس دوران مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے افسران و ملازمین کو اپنے ائی ڈی کارڈ اور ڈیپارٹمنٹل کارڈ پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شناخت کے بغیر کسی بھی افیسر یا اہلکار کی امدورفت بند کردی گئی ہے۔
پولیس اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر سکیورٹی کے اداروں کو سکیورٹی معاملات میں کوارڈینشن بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر لیے گے ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی کا عمل بھی ٹائٹ کر دیا گیا ہے۔
