پاک فوج نے بھارتی چوکیوں

لیپاسیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کوموثرانداز سےنشانہ بنایا

ویب ڈیسک: لیپا سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو موثر انداز سے نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں بھارتی بارڈر پوسٹس کو شدید نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق لیپا سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو موثر انداز سے نشانہ بنایا، جبکہ اس دوران بھارتی فوج کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا، یہ کارروائی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانیوالی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیرون ملک جانے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد، پابندی برقرار