ویب ڈیسک: پنجگور میں دہشتگردوں کے حملہ میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے دو ایف سی جوانوں کو شہید کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب اہلکار معمول کے مطابق سامان لینے آئے تھے، اسی دوران گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
