ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ہشت نگری میں معمولی تکرار پر چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود محلہ پیر گلاب شاہ میں پیش آیا جہاں ملزمان سمیع اللہ عرف بپ اور عمران نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوید لد عبدالحمید عمر 40سال سکنہ محلہ پیر گلاب کو بے دردی سے قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاقو کے وار سے نوید وبد الحمید شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا جودیکھتے ہی دیکھتے سنگین شکل اختیار کر گیا ، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سمیع اللہ عرف پف ولد حمید کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے ۔
