ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا دیا

ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا دیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ ڈرون پاکستانی حدود میں جاسوسی کر رہا تھا، جس پر موثر کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا گیا۔
مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے، اس سے قبل آج دن کو پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل کا اعزازملنے پر اللہ کاشکرگزار ہوں،جنرل عاصم منیر