ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ متنی میں فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ متنی کی حدود ادیزئی میں پیش آیا جہاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار نور اسلام ولد نور رحمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
60سالہ نور اسلام اپنے محلے کی مسجد میں نماز مغرب ادا کرکے نکل رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
مقامی پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ مقتول 40روز قبل پولیس سے ریٹائرڈ ہوچکا تھا ۔
