چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2بچے جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس سے تین بچے زخمی ہو ئے تھے، جن میں‌زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ایک زخمی ہسپتال میں‌زیر علاج ہے۔
واقعات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک ایف سی چیک پوسٹ کے قریب راستے میں دھماکہ ہونے سے 3بچے زخمی ہوئے، جن میں دو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی بچہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بچے راستے سے گزر رہے تھے کہ عین اس وقت دھماکہ ہوا، اور ان میں تین بچے زخمی ہوئے جن میں سے دو بچے دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کا نئے میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے منصوبے کا اعلان