خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ

پشاور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت 7مقدمات کا انکشاف

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت 7مقدمات کا انکشاف، ان کے خلاف مقدمات تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کیلئے دائردرخواست پر سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے جبکہ اسلام آباد میں 6مقدمات درج ہیں تاہم خیبرپختونخوا میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
گزشتہ روز کیس کی سماعت دورکنی بنچ نے کی، پراسیکیوٹر نیب سرتاج خان نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کا کیس درج ہے، انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد میں بھی خدیجہ شاہ کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، البتہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے،عدالت نے انہیں 22 مئی تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت 7مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تہکال، ریگی ، ملاکنڈ ڈھیر کنٹونمنٹ کے دائرہ کار میں شامل