ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر قابض انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 48اہم سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے کشمیر میں 48اہم سیاحتی مقامات بند کر دیئے، جن میں پبلک پارکس بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کرکے فہرست میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے متعدد کشمیری بھارت چھوڑ کر سری نگر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
بھارتی ریاستوں مہارا شٹرا، ہریانہ اور ہماچل میں 2 ہزار کشمیری گھروں اور دفاتر میں محصور ہیں۔ کشمیری طلبہ نے بتایا کہ بھارت میں محصور کشمیری محفوظ راستے سے سری نگر جانے کیلئے کوشاں ہیں، ہم 5 دن سے گھر نہیں جاسکے۔
