ٹرمپ نے مذاق میں پوپ بننے

ٹرمپ نے مذاق میں پوپ بننے کی خواہش ظاہر کر دی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں پوپ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوپ بنایا جائے۔
گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے مذاق میں پوپ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے فوری طور پر اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے مزید بتایا کہ ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں، جو بہت اچھے ہیں۔ یاد رہے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا انتخاب اگلے ماہ ہوگا۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا منصب سنبھالنے کیلئے دنیا بھر سے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی ہواوں نے صوبہ بھر میں تباہی مچا دی، 3افراد جاں بحق، 21 افراد زخمی