60سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے

اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے

ویب ڈیسک: غزہ میں آگ اور خون کا کھیل تواتر کے ساتھ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے، جبکہ ان واقعات کے دوران متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں حملے کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے 60 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا، تاہم اس کے باوجود مزید حملے جاری ہیں، جن میں زمینی ، فضائی اور ڈرون کے ذریعے بھی بارود برسایا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں ایک طرف فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں، وہیں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں امداد کی بندش پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سماعت جاری ہے، جنوبی افریقا کے نمائندے نے اس دوران کہا ہے کہ امداد بند کر کے اسرائیل پوری دنیا کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو بھی نسل کشی، جبکہ اسے اسرائیل کی جانب سے ظلم کی انتہا قرار دی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں سکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے، غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازم حصہ ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ غزہ میں آگ اور خون کا کھیل تواتر کے ساتھ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 60سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے، جبکہ ان واقعات کے دوران متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: صوبائی بلدیاتی ایکٹ 2022 میں ترمیم کالعدم قرار دے دی گئیں