ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، تاہم اب کی بار اگر پاکستان اور بھارت کی جنگ مکمل تباہی ہوگی۔
قومی سلامتی کے سابق مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، اور ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں، بھارت اپنی ناکامی پاکستان پر ڈالنے کے بجائے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، تو زیادہ بہتر ہوگا۔
