ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر امریکی میڈیا نے پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کا خطرہ ظاہر کر دیا، جس سے عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے، رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
امریکی اخبار نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر امریکی میڈیا نے پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کا خطرہ ظاہر کر دیا، جس سے عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔
