لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان

سپریم کورٹ: لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، ان جاری ہونے والی آسامیوں پر تقرری ایک سال کی مدت کیلئے کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا اور اس کے لئے درکار تمام شرائط، اہلیت کے معیار اور درخواست فارم سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، امیدوار www.supremecourt.gov.pk پر جا کر فارم حاصل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ ترجمان نے مزید بتایا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 رات 11:59 بجے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے لاء کلرکس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں،

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید119فلسطینی شہید