ویب ڈیسک: اونچی اڑان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان پایا جانے لگا ہے، جو کہ گزشتہ کاروبار روز سے جاری ہے۔
آج کاروبارشروع ہوتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، اس دوران حصص میں 1717 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز کیساتھ ہی انڈیکس میں بتدریج اور مسلسل کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے، اور اس دوران مجموعی طور پر 2241 پوائنٹس کی بڑی مندی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پی ایس ای میں پہلے سیشن کے دوران مندی کا رجحان رہا تھا، تاہم مارکیٹ کے اختتام تک کاروبار مثبت رجحان پر منتقل ہو چکا تھا۔
