مضر صحت و زائدالمعیاد جوس برآمد

ہری پور، فوڈ سیفٹی اتھارتی کا ایکشن، مضر صحت و زائدالمعیاد جوس برآمد

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں فوڈ سیفٹی اتھارتی کا ایکشن اس قدر اچانک تھا کہ لوگ سمجھ ہی نہ سکے، اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں مضر صحت و زائدالمعیاد جوس برآمد کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کے دوران جوس کولڈرنکس بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے، جس میں بڑی تعداد میں مضر صحت اور زائد المعیاد جوس برامد کر لئے گئے۔
حطار انڈسٹریل اسٹیٹ اور منسلک مقامات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز کی نگرانی میں جوس اور کولڈ ڈرنکس پلانٹس پر چھاپے مارے گئے۔
چھاپوں کے دوران مضر صحت و زائدالمیعاد جوس برآمد کئے گئے، اور ہزاروں کی تعداد میں لٹر اور ہاف لٹرکے جوس کولڈ ڈرنکس بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس دوران مزید کارروائی میں فیکٹری مالکان کے پاس متعلقہ کاغزات بھی نامکمل تھے، جس پر جوس او کولڈ ڈرنکس تلف کئے گئے جبکہ ان تمام فیکٹریوں اور پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کی17 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو فنڈز کے اجراء کا مراسلہ جاری کر دیا گیا