چارسدہ میں فائرنگ

چارسدہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، محکمہ صحت اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت اہلکار زخمی ہو گیا۔ فائرنگ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے غنی خان روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت کیا جب گاڑی معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی، شہید پولیس اہلکار کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جو نیب آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، ملزمان ارتباک جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوانوں کی قربانیاں مقدس امانت اور پائیدار قومی فخرکاذریعہ ہیں،صدرزرداری