جھیل سیف الملوک کو 6 ماہ

جھیل سیف الملوک کو 6 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: بالاکوٹ میں واقع جھیل سیف الملوک کو 6 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، کے ڈی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناران کھلنے کے بعد مختصر وقت میں جھیل سیف الملوک روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے نے جھیل روڈ پر 6چھوٹےبڑے گلیشیئرز کو صاف کر کے سڑک کو جیپ کے سفر کے لئے بحال کیا، سیاح گرم موسم میں برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کی سیر اور ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بھوک باعث 29 بچے اور بزرگ شہید، سینکڑوں کی حالت نازک