حملہ ہوا تومنہ توڑ جواب دینگے

ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تومنہ توڑ جواب دینگے، بیرسٹر علی ظفر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تومنہ توڑ جواب دینگے، ادھر مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن یہاں حالات مختلف ہیں شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دینگے۔ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز شامل نہیں کی جبکہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا لیکن حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں، ہم ذمہ دار قوم ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر حملہ ہوا تومنہ توڑ جواب دینگے.

مزید پڑھیں:  سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی پر کشمیر کے 6دریا ہمارے ہونگے،پاک فوج