ویب ڈیسک:صوابی میں جائیداد کے تنازعے پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع صوابی کے علاقہ زروبی ونڈ میں پیش آیا جہاں ملزم چچا نے فائرنگ کرکے گندم کے تریشر کے دوبھتیجوں کو قتل کردیا جبکہ بعد میں گھرمیں فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
