پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  مخالفین کو شکست، احتجاجی تحریک کی قیادت گنڈاپور کو سونپ دی گئی

پاک فوج کی جانب سے جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں فائرنگ: اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک