کرم میں بنکرز کا خاتمہ

کرم میں بنکرز کا خاتمہ ،حالات میں استحکام آچکا ہے : آئی جی خیبر پختونخوا پولیس

ویب ڈیسک: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت تمام بنکرز کا خاتمہ کردیا گیا جس کے بعد حالات میں کافی حدتک استحکام آچکا ہے ۔
اپنے بیان میں آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ بنکرز کی مسماری کے بعد بھاری اسلحہ ہر دن جمع کیا جا رہا ہے، تمام اسلحہ جمع کرانے کے بعد کوئی شخص بغیر لائسنس اسلحہ لے کر نہیں پھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری کے بعد مسافروں کا پہلا قافلہ بھی چلا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں اسلحہ مختص کردہ پوائنٹس میں جمع کیا جارہا ہے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم روڈ پروٹیکشن فورس کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کرم ٹل روڈ پر چوکیاں قائم کی ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کرم کے عمائدین سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے، کرم کے حالات میں کافی استحکام آگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا سوال