پاک بھارت ڈی جی ایم اوز

ایل او سی کشیدگی،پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کےدرمیان رابطہ

ویب ڈیسک: ا یل اوسی پرجاری کشیدگی کے تناظر میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہوا ہے ۔
غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں فوجی افسروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بات کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29اور 30اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اس دوران بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ایل او سی پر دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی : شوبزشخصیات کاافواج پاکستان کوخراج تحسین