ویب ڈیسک: نوشہرہ میں پولیس اور رہزن گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک افغانی راہزن ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اکوڑہ خٹک نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ مسمیان محمد فیضان ولد دیار خان و ابرار سامنا تورڈھیر ضلع صوابی نے آکر کہا کہ ہم گھر جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر پستول کی نوک پر ہم سے موٹر سائیکل،نقد رقم چھین کرفرار ہوئے۔
پولیس نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کیا اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی باارادہ قتل فائرنگ شروع کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک راہزن موقع پر ہلاک جبکہ دوسرار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مارے جانے والے راہزن کی شناخت سراج ولد عمر گل ساکن افغانستان حال تاج آباد بورڈ پشاور سے ہوئی۔
ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
