پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے کی کمی کر دی گئی ،جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 252روپے63پیسے ہو گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گیا اور اس کا اطلاق اگلے پندرہ روز تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر انتقال کر گئے